![]() |
Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan w: www.rahimia.org FB: @rahimiainstitute. Author: Rahimia Institute of Quranic Sciences
Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan w: www.rahimia.org FB: @rahimiainstitute Language: ur Genres: Education, Islam, Religion & Spirituality Contact email: Get it Feed URL: Get it iTunes ID: Get it |
Listen Now...
انسانیت سے بغاوت کے نظاموں کے ردّ میں دین کے سلامتی و مالیاتی اصولوں پر سماجی نظام کی تشکیل کی ضرورت اور نسل نو کے کردار کی اہمیت | 02-01-2016
Episode 481
Sunday, 4 January, 2026
انسانیت سے بغاوت کے نظاموں کے ردّ میں دین کے سلامتی و مالیاتی اصولوں پر سماجی نظام کی تشکیل کی ضرورت اور نسل نو کے کردار کی اہمیت خطبۂ جمعة المبارک بتاریخ: 12؍ رجب المرجب 1447ھ / 2؍ جنوری 2026ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ: آیتِ قرآنی: إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ وَمَا اخْتَلَفَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ وَمَنْ يَكْفُرْ بِآيَاتِ اللَّهِ فَإِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ۔ (3 – آلِ عمران: 19) ترجمہ (از حضرت شیخ الہندؒ) : ”بے شک دین جو ہے اللہ کے ہاں، سو یہی مسلمانی حکم برداری، اور مخالف نہیں ہوئے کتاب والے مگر جب ان کو معلوم ہوچکا آپس کی ضد اور حسد سے، اور جو کوئی انکار کرے اللہ کے حکموں کا تو اللہ جلدی حساب لینے والا ہے“۔ حدیثِ نبوی ﷺ: ”خَيْرُكُمْ قَرْنِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ“۔ (الجامع الصحیح للبخاري، حدیث: 6428) ترجمہ: ”تم میں سب سے بہتر میرا زمانہ ہے، پھر ان لوگوں کا زمانہ ہے جو اس کے بعد ہوں گے۔ پھر ان لوگوں کا زمانہ ہے جو اس کے بعد ہوں گے۔“🔸 خطبۂ جمعہ: نکات0:00 آغاز1:21 سلامتی کے نظام کا فہم و شعور اور علمی و عملی کردار ادا کرنے کی ضرورت3:28 خطبے کی مرکزی آیت کا ما قبل آیت سے ربط اور مختصر تشریح4:16 دینِ اسلام کے علاؤہ کوئی دین عند اللہ قابل قبول نہیں!6:02 سوسائٹی کے علمی و عملی حقائق پر مشتمل دینِ اسلام کے نظام کا قیام8:41 انسانوں میں دو طرح کی قوتیں کارفرماں نیز علمی گمراہی اور عملی خرابی کی حامل جماعتیں 11:09 اہلِ کتاب کی خرابی؛ انسانیت سے بغاوت اور سلامتی کے نظام کے قیام کا انکار13:34 بغاوت پر قائم ریاستیں اور ممالک اور بقائے انسانیت کے لیے سلامتی کا نظام لازمی و ضروری14:49 بغاوت کی اساس پر دین کے لیے ریلیجن کی اصطلاح‘ سامراجی ہتھکنڈا15:41 اسلام کے دین ہونے کی بنیاد علم پر قائم17:13 نوعِ انسانیت کی بقاء و سلامتی کا سسٹم: معروفات کا حکم اور مُنکرات کی ممانعت 20:48 سلامتی کے نظام کے اصول یکساں لیکن معروض کے مطابق منہج (حکمت عملی) مختلف 23:46 تورات کی شکل میں سلامتی اور انسانی اقدار پر مبنی پہلا آئین اور یہود کی بغاوت24:43 حضرت موسیٰؑ کا تورات کے سلامتی کے نظام کی حفاظت اور نفاد کی وصیت28:02 تیسرے قرن کے بعد نظامِ تورات میں بگاڑ پیدا ہوا28:38 ملکی نظام کی دو اساسیات اور بے اختیار حکومتوں کا تحلیل و تجزیہ31:23 اہلِ کتاب کا اختیارات و وسائل کا غلط استعمال‘ آیت کے تناظر میں ان کی بغاوت کا جائزہ37:09 حضور ﷺ کے زمانے کے اہل کتاب کا علم ہونے کے باوجود بغاوت و سرکشی کا رویہ42:56 ہر نبی اور ان کی جماعت کا سلامتی کے نظام کے لیے جدوجہد؛ تاریخی جائزہ44:31 سلامتی کے نظام کے لیے اگلی نسلوں کے کردار کی نبویؐ نشان دہی 47:29 امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی ’’قرن‘‘ کی لاجواب تشریح 50:25 سلامتی و سیاسی نظم و نسق اور مالیاتی ڈسپلن پر مبنی نبویؐ قرن53:15 مربی و رہنما کا مطمح نظر نیز نبی رحمتﷺ کا اہلِ طائف سے حد درجے سلامتی کا طریقہ 55:35 اگلی نسلوں میں سلامتی کے دین کو منتقل کرنے میں حضرت عمر فاروقؓ کا کردار1:00:57 حضرت امیر معاویہؓ کا اگلے دور میں امن و سلامتی کے نظام کے قیام کے لیے بے لاگ کردار1:02:36 حضرت امیر معاویہؓ کا شاہانہ طرزِ حکومت اختیار کرنے کا ہدف و مقصد 1:11:00 حضرت امیر معاویہؓ کے لیے ’’کسری العرب‘‘ کے لقب کا درست معنی و مفہوم1:11:45 حضرت ابن عباسؓ کی پیدائش کے وقت حضورؐ کی خلافت بنو عباس کی پیشنگوئی 1:14:16 حدیثِ قرونِ ثلاثہ کو سیاست و خلافت کے نظام کے بغیر بیان کرنا‘ ناقص تشریح 1:19:35 یورپین قزاقوں اور بھیڑیوں کا سلامتی کے علی الرغم بدامنی و لوٹ مار پر مبنی بغاوت کا نظام1:23:03 سرمایہ دارانہ نظام؛ علمی بغاوت، انسانی اقدار اور سلامتی کی پامالی1:24:59 اگلی جنریشن کے سوالات و تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت؛ ولی اللہی مشائخ کی امتیازی خصوصیت1:28:44 اگلی جنریشن کے تقاضوں کے مطابق سلامتی کا سیاسی نظم و نسق اور مالیاتی ڈسپلن کا شعوری فہم اور عملی جہدوجہدبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا







